پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو نگراں وزیراعظم کی مشاورت کا حصہ نہیں بننا تو ان کی مرضی، ہم دو نام دے چکے، سات دن میں نام نہ دیے تو ہمارے ناموں میں سے ایک منتخب ہوجائے گا۔
انہوں نے اپوزیشن رہنما شہباز شریف کےصدر مملکت عارف علوی سے نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلئے موصول ہونے والے خط پر جاری بیان کے جواب میں کہا کہ شہباز شریف کو نگراں وزیراعظم کی مشاورت کا حصہ نہیں بننا تو ان کی مرضی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دو نام دے چکے، سات دن میں نام نہ دیے تو ہمارے ناموں میں سے ایک منتخب ہوجائے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کی کوئی بھی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے احتجاج کی کال دی تو گھروں میں رہنا مشکل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ وہ تفصیلات سامنے آئیں جو بہتر نہیں ہیں، ہم نے سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلایا لیکن اپوزیشن اس میں نہیں آئی، پاکستان کے لوگ اس وقت الیکشن کے لیے تیار ہیں۔
پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو متحرک کرنےکیلئے مہم کا آغاز کردیا
دوسری جانب فیصل جاوید نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خاص طور پر نوجوانوں کو متحرک کرنےکیلئے مہم کا آغاز کردیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا پہلا الیکشن ہوگا جو فری اینڈ فئیرہوگا، اس میں کوئی پنکچر نہیں لگا سکےگا۔
بلاول کی واشنگٹن کے ہوٹل میں کس سے ملاقات ہوئی تھی
پی ٹی آئی کے رہنما شہبازگل نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت کمیشن بنائےاورمعلوم کرے کہ بلاول واشنگٹن گئے توکس سے ملاقات کی، بلاول کی واشنگٹن کے ہوٹل میں کس سے ملاقات ہوئی تھی۔
شہبازگل نے کہا کہ راجہ ریاض کو کوئی دوسری دفعہ سالن نہیں دیتا اور وہ سفیرسے ملاقات کررہا ہے،شہباز گل
انہوں نے سوال کیا کہ شہبازشریف کی کن سفیروں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں؟ یہ ہمیں بتائیں گے کہ امریکہ کے خلاف بات نہ کریں۔