• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: مقامی ہوٹل میں اپوزیشن کے ارکان کا قیام، پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج


لاہور کے مقامی ہوٹل میں متحدہ اپوزیشن کے ارکان قیام پذیر ہیں جبکہ تحریک انصاف کے کارکنان مقامی ہوٹل کے باہر ریلی کی شکل میں پہنچے اور احتجاج کرنے لگے۔ 

ہوٹل کے باہر پولیس نفری تعینات رہی، مین بلیو وارڈ گلبرگ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ 

اسی دوران مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی بھی ہوٹل کے باہر آگئے جبکہ اس دوران تحریک انصاف کے کارکنوں کے شرم کرو حیا کرو کے نعرے لگائے۔ 

متحدہ اپوزیشن نے اپنی خواتین ارکان اسمبلی کو کمروں میں بھیج دیا، ہوٹل کے اطراف راستے بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ گلبرگ کے علاقے میں ٹریفک کا شدید دباؤ رہا۔ 

ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز بھی موقع پر پہنچ گئے، پی ٹی آئی مظاہرین کے گرد اور ہوٹل کے باہر پولیس اہلکار تعینات رہے جبکہ تحریک انصاف کے ورکرز کو ہوٹل کے قریب آنے سے روک دیا گیا۔

ن لیگ کے رہنما خواجہ عمران نذیر ساتھی ارکان کو ہوٹل لے اندر لے گئے اور خواجہ عمران نذیر کے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ہوئے۔ 

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کے ورکرز نہ گئے تو ذمہ دار انتظامیہ ہوگی، اگر پی ٹی آئی ارکان کو نہ بجھوایا گیا تو ہم اپنے کارکنوں کو کال دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کے آنے کے بعد حالات کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی، ہم نے ہوٹل کو ایک سینٹر بنایا تاکہ سب لوگ اکھٹے ہوجائیں۔

ن لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ہمارے ورکر بھی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، پولیس انتظامیہ فوری بندوں کو نکالے وگرنہ حالات خراب ہو جائیں گے۔

دریں اثنا خواجہ عمران نذیر نے ہوٹل سے تحریک انصاف کے ورکرز کو زبردستی باہر نکال دیا۔

قومی خبریں سے مزید