• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سے گورنر پنجاب اور عثمان بزدار کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب عمر چیمہ اور عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب اور سیاسی جوڑ توڑ پر گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم سے ملاقات میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شیخ رشید اور پرویز خٹک بھی موجود تھے۔

شفقت محمود، فواد چوہدری اور حماد اظہر بھی مشاورت میں شریک تھے۔

 پاکستان مسلم لیگ ق کے مونس الہٰی اورحسین الہٰی بھی ملاقات میں شریک تھے، وزیراعظم کو نمبرگیم سے متعلق بھی بریف کیا گیا۔

وزیراعظم کی الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی، کہا کہ پارٹی سے مخلص افراد کو ہی ٹکٹس دیں گے، اتحادی حکومت میں ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے، اپنے لوگوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔

پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا جس میں پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں طے پایا کہ مرکزی پارلیمانی بورڈ ہی ٹکٹوں سے متعلق پالیسی تشکیل دے گا، وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھ کر پارٹی کے پرانے ورکرز کو ٹکٹس دینے کو ترجیح دیں گے، اب غلطیوں کو نہیں دہرایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید