• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش بسکٹ مینوفیکچررز نے ایفی ایوارڈز میں سونے اور کانسی ایوارڈز اپنے نام کرلیے

کراچی (جنگ نیوز) انگلش بسکٹ مینوفیکچررز، پیک فرینز کے خالقنے ایفی آیوارڈز 2022 کی دو مختلف کیٹیگریز میں کامیابی سمیٹی۔پیک فرینز اسمائل ڈونٹ کیکس نے نئی پروڈکٹ اور سروس متعارف کروانے کی کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ جیتا۔ کریم سے بھرے ڈونٹ کیک نے پاکستان میں ڈونٹ کی ایک نئی تصویر پیش کی، جو عوام کے لیے قابل رسائی قیمت پر دستیاب ہے۔ ملک کے پسندیدہ بسکٹپیک فرینز سُوپر، نے بھی اپنی رمضان مہمدعائے شکر دل کے ذریعے دل جیتنے کے ہمراہ تقریب میں کانسی کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ روحانی جذبہ سے سرشار اس مہم کا انعقاد خاص طور پر رمضان کے مقدس مہینے کے لیے کیا گیا۔ای بی ایم کی جنرل منیجر مارکیٹنگ، آمنہ سعید نے اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہادو ایفی ایوارڈز سے نوازا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ای بی ایم لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی لا رہا ہے۔

بزنس سے مزید