• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشی ہے کہ کچھ عرصے تک بابر کو بولنگ نہیں کروانی پڑے گی، آسٹریلوی کپتان

آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ پاکستان سے سیریز کے اختتام پر ضرور ریلیف محسوس کررہے ہیں۔

گزشتہ روز سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد ایرون فنچ کے بابر کے لیے کہے گئے جملے نے شائقین کرکٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہوئی ہے۔

ایرون فنچ نے  مین آف دی میچ ایوارڈ  ملنے کے بعد اپنے تاریخی دورۂ پاکستان پر بات چیت کرتے ہوئے اسے یادگار قرار دیا اور کہا کہ آسٹریلیا کے لیے یہ دورہ بہت اچھا رہا کیونکہ بہت سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع ملا۔

اس کے بعد آسٹریلوی کپتان نے ہنستے ہوئے  یہ بھی کہا کہ ہمیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ اب کچھ عرصے تک بابر کو بولنگ نہیں کروانی پڑے گی۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل دلچسپ انداز میں تین وکٹ سے جیت کر پاکستان کے تاریخی دورے کا اختتام متاثر کن انداز میں کیا۔

24سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے میچ کو دیکھنے کے لئے27ہزار تماشائی قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے جیتی ، پاکستان نے ون ڈے سیریز میں دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید