مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا سیاسی مستقبل اب ختم ہو چکا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پرویز الٰہی صاحب کو اسکے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی جانتے ہیں کہ عمران خان کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دن نہیں چلیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا؟۔
دوسری جانب پنجاب کی وزارت عظمیٰ کیلئے متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی اقتدار کی لالچ میں اندھے ہوگئے ہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کےساتھ کھلواڑ کیا، پرویز الہٰی بھی عمران نیازی کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔