• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن کی ٹیکس ریکوری پنجاب بھر میں بہتر قرار دیدی گئی

راولپنڈی (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے) صوبائی سیکرٹری ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ڈاکٹر احمد بلال نے راولپنڈی ڈویژن کی پراپرٹی ٹیکس ، موٹر برانچ  فیسوں ، ایکسائز ڈیوٹی سمیت دیگر ہیڈز میں ریکوری کو پنجاب بھر میں بہتر قرار دیدیا ہے ، اس کا انکشاف ڈائریکٹر ایکسائز تنویر عباس گوندل نے گذشتہ روز صوبائی سیکرٹری ایکسائز سے ملاقات کے بعد جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری ایکسائز نے اپنے  دورہ راولپنڈی کے دوران راولپنڈی ڈویژن میں تعینات تمام ای ٹی اوز کی کارکردگی کو سراہا اور راولپنڈی کی تمام ہیڈز کی ریکوری کو پنجاب بھر کے مقابلے میں بہتر قرار دیا  ،انہوں نے بتایا کہ پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے ہمیں فیض آباد سمیت بعض دیگر ایریاز میں بھی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے ، بعض جگہوں پر ہمارے عملہ کی بھی سستی ہے جہاں حکم امتناعی کے خاتمہ کیلئے اس قدر کوشش نہیں کی جاتی جس قدر کرنی چاہئے تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ جون میں ریکوری کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ ہدف کے مطابق وصولیوں کو یقینی بنایا جاسکے۔
تازہ ترین