• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرزادہ قاسم جامعہ کراچی کے مستقل وائس چانسلر کی تلاش کمیٹی سے الگ ہوگئے

جامعہ کراچی کے مستقل وائس چانسلر کے لیے قائم تلاش کمیٹی نے جمعرات سے باقاعدہ اپنا کام شروع کردیا ہے، ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کمیٹی کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔

کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع کی زیر صدارت ہونے والے پہلے اجلاس میں 6 ارکان میں سے ایک رکن ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کمیٹی کا حصہ بننے سے معذرت کرلی ہے۔

سابق وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کا موقف ہے کہ ان کا بھتیجا ڈاکٹر پیرزادہ جمال بھی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے عہدے کا امیدوار ہے چنانچہ وہ کسی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کے انکار کے بعد تلاش کمیٹی اب 5 رکنی رہ گئی ہے۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ عدالتی احکامات کی روشنی تمام 13 امیدواروں کے تحقیقی مضامین کی جانچ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے کرائی جائے گی۔

 اس کے بعد ایچ ای سی سے منظور کردہ جریدوں میں 25 تحقیقی مضامین رکھنے والے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا اور تین امیدواروں کے نام وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں سیکریٹری کالج ایجوکیشن نے شرکت نہیں کی۔

قومی خبریں سے مزید