سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)ضلع سیالکوٹ میں جاری تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران پہلے دو روز میں 4لاکھ27ہزار 338بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا دیئے گئے جبکہ کسی وجہ سے پولیو سے بچاوکے قطرے پینے سے رہ جانے والے بچوں کو آج اور 26اور27مئی کو کیچ اپ ڈے میں کور کرلیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ڈی سی او سیالکوٹ نے محکمہ صحت کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ اس مہم کے دوران پانچ سال کم عمر ہر بچے کو پولیو کی خوارکیں دینے تک مہم جاری رکھی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے ۔