• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ ٹنیری زون میں مالکان کو دئیے پلاٹ عدم ادائیگی اقساط پر ختم

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )سیالکوٹ ٹنیری زون میں ٹنیری مالکان کو دئیے گئے پلاٹ عدم ادائیگی اقساط کی بنا پر ختم کئے جارہے ہیں جس سے مقامی صنعت کاروں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں رابط پر سیالکوٹ ٹینری زون آفس کے اہلکار شہباز نے جنگ کو بتایا کہ زون میں پانچ سو سے زائد پلاٹ مقامی صنعت کاروں کو دئیے گئے مگر ان میں سے ایک سو کے قریب افراد کی جانب سے بروقت اقساط جمع نہ کروانے کی بناپر ان کے پلاٹ منسوخ کئے جارہے ہیں اور اس ضمن میں انہیں باربار یاددہائی نوٹس بھی دئیے گئے مگر بے سود جس کے بعد یہ طریقہ کار اختیار کیا گیا۔ منسوخ ہونے والے پلاٹوں کے مالکان نے کہا کہ ٹنیری زون کے منصوبے کے ذمہ داروں کو ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اپنے فرائض کو انجام دینا ہوگا ورنہ احتجاج ان کا حق ہے۔
تازہ ترین