سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سرکل آفیسر انٹی کرپشن سیالکوٹ نے گندم خریداری مرکز کا دورہ کیا۔ کسانوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں ان کی شکایات کےازالہ کے لئےسرکل آفیسر اینٹی کرپشن محمد الیاس نے ریلوے روڈ پر واقع گندم خریداری مرکز کا دورکیا اور باردانہ کے حصول کے لئے آئے ہوئے افراد سے درپیش مسائل کے حوالے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے گندم کی بوریوں کا وزن بھی چیک کیا۔ سرکل آفیسر رانا محمد الیاس نے باردانہ کے حصول کےلئے آئے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی قسم کی مشکلات درپیش ہوں تو وہ فوری طور پر انہیں آگاہ کریں تاکہ محکمہ خوارک سمیت دیگر کرپٹ افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔