• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے نئے وزیراعظم شہباز شریف کو مبارک: حنا پرویز بٹ

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ملک کا نیا وزیراعظم قرار دے دیا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ کا فیصلہ سُنائے جانے کے بعد حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شہباز شریف کی تصویر شیئر کی۔

ٹوئٹر پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ حنا پرویز بٹ نے لکھا کہ پورے پاکستان کو خادم اعلیٰ پنجاب پاکستان کے نئے وزیراعظم مبارک۔

اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کے پرچم کا بھی اضافہ کیا۔

حنا پرویز بٹ نے شہباز شریف کی ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ خوش سے نہال نظر آرہے ہیں۔

اُنہوں نے اپنے اس ٹوئٹ میں پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان پر طنزیہ وار کرتے ہوئے لکھا کہ 'چلا تھا سرپرائز دینے۔'

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے لیے گئے ازخود نوٹس کا فیصلہ سنایا گیا۔

فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے تحلیل کی گئی اسمبلی کو بحال کردیا۔ 

قومی خبریں سے مزید