پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پورے کا پورا حکومتی ٹولہ ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے، عمران صاحب اور وزراء خودکش بمبار بن چکے ہیں۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل قومی اسمبلی میں عدالت کے حکم کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہوگی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ووٹنگ روکی گئی یا اس میں رکاوٹ ڈالی گئی تو یہ توہین عدالت ہوگی۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عمل نہ کیا تو آئین شکن ٹولہ توہین عدالت کا مجرم بھی ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹ، فریب اور دھوکے کی بہت تقاریر سُن لیں، اب مزید وقت ضائع نہیں کریں۔