• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پہلے بھی 2 مرتبہ احتجاج کی کال دے چکے ہیں، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے بھی دو مرتبہ احتجاج کی کال دے چکے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ آدمی صرف اقتدار سے چمٹا ہوا ہے، اقتدار کی خاطر جھوٹ بول رہا ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے امریکا کے کہنے پر حکومت سے علیحدہ ہوکر ہم سے معاہدہ کیا ہے؟

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جب تک ساتھ تھے وہ محب وطن تھے، اب ساتھ نہیں تو محب وطن نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ آدمی اقتدار کو قائم رکھنے کیلئے پاگل پن میں مبتلا ہوچکا ہے، ارکان قومی اسمبلی کی اکثریت حکومت کے خلاف ہے۔

رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ غیر آئینی و غیر قانونی اقدام پر عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ خلائی امداد نہ ہوئی تو اس کی 10 تا 15 سیٹوں سے زیادہ نہیں ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید