• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیریں مزاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو عدالتی مارشل لاء قرار دیدیا

اسلام آبا د ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سپریم کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق فیصلے کو عدالتی مارشل لاء قرار دیدیا۔ اپنے بیان انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوے کہا ہے کہ گزشتہ رات ایک عدالتی مارشل لاء نافذ کیا گیا، عدالتی فیصلے میں پارلیمانی برتری کو ختم کرتے ہوئے یہ تک لکھوایا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کب اور کس وقت ہونا چاہیے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ امریکا کی جانب سے حکومت کو تبدیل کرنے کا معاملہ جس نے ڈپٹی اسپیکر کو رولنگ پر مجبور کیا اسے سرے سے نظر انداز کر دیا گیا لیکن یہ اختتام نہیں ہے۔

ملک بھر سے سے مزید