وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر کے باعث ریحام خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گزارش کردی۔
ریحام خان نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں اسد قیصر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر سے گزارش ہے قومی اسمبلی کے اسپیکر بنیں، بنی گالہ کے ترجمان نہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اجلاس میں تو ایسی دیر کی جیسے میت کے رشتہ دار میانوالی سے پیدل آرہے ہوں۔