• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر عمران خان کی انا کے آگے بے بس ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی انا کے آگے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بے بس ہیں۔

پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ اجلاس شروع ہوئے 7 گھنٹے ہوگئے ہیں لیکن اب تک ووٹنگ نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر آج ووٹنگ کرانے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ تھا، اسپیکر اس فیصلے کا منہ چڑا رہے ہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ ایک شخص عمران خان کی انا کی قیمت پورا ملک ادا کررہا ہے، اسپیکر اسد قیصر بھی اس انا کے آگے بے بس ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی روایات اور قانون بے بس ہے، ایک شخص کی ضد کی وجہ سے ایوان 7 گھنٹے سے یرغمال ہے، توہین عدالت تو رات 12 بجے کے بعد تو ہو ہی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید