• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد قیصر نے عمران خان کیخلاف ووٹنگ سے انکار کردیا، اپوزیشن ذرائع کا دعویٰ

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عمران خان کے خلاف ووٹنگ سے انکار کردیا۔

اپوزیشن ذرائع نے دعویٰ  کیا ہے کہ اسد قیصر کا کہنا ہے عمران خان سے 30 سالہ تعلق ہے ختم نہیں کرسکتا۔

 ذرائع اپوزیشن  کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے کہا توہین عدالت لگے یا نا اہل قرار دیا جاؤں نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہوں۔

ذرائع اسپیکر کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے کہا کہ مجھے جو بھی سزا ملے تیار ہوں مگر عمران سے بے وفائی نہیں کرسکتا۔

قومی خبریں سے مزید