وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران گوڈے، گڈے، گھٹنے کے لفظ کی ادائیگی میں لڑ کھڑا گئیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیریں مزاری نے انگریزی میں کہا نیز بینڈ کیں، پھر کہا امریکا کے آگے گھٹنے ٹیک دیے۔
شیریں مزاری کے الفاظ پر ایوان میں قہقہہ لگا تو بول اٹھیں، کم از کم وہ جنس کی پہچان میں غلطی نہیں کرتیں۔