• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر اسد قیصر کی وزیراعظم عمران خان سے بڑی ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر وزیراعظم عمران خان سےملاقات کےلیے پرائمنسٹر ہاؤس پہنچ گئے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم سے اسپیکر اسد قیصر کی ملاقات میں دھمکی آمیز خط سے متعلق بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملے پراپوزیشن کے دباؤ سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں دھمکی آمیز خط اداروں کے سربراہان کو دکھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خط اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کو دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید