• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سپریم کورٹ اپنے ملک اور شہریوں کیلئے کھڑی ہے نہ کہ اپنی حکومت کے لیے، سوارا بھاسکر

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے حکم پرقومی اسمبلی کے اجلاس کے ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی چرچے ہورہے ہیں۔بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے پاکستان کی قومی اسمبلی کی بحالی اور ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔بھارتی اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ اپنے ملک اور شہریوں کے لیے کھڑی ہے نہ کہ اپنی حکومت کے لیے۔‘سوارا کی یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے جمعرات کو اپنے تاریخی فیصلے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

دل لگی سے مزید