• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین PCB رمیز راجا عہدے سے الگ ہونے کا ذہن بنا چکے


ملک میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دینے لگی، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پی سی بی میں بھی تبدیلیوں کا امکان ہے.

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا عہدے سے الگ ہونے کا ذہن بنا چکے ہیں، انہوں نے قریبی دوستوں سے مشاورت بھی مکمل کر لی

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بعد رمیز راجا اپنے مستقبل کا اعلان کر سکتے ہیں،وہ سی ای او اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کے ہمراہ آئی سی سی میٹنگز کے لئے دبئی میں موجود ہیں، جہاں آج آئی سی سی میٹنگز کا آخری دن ہے۔

11 اپریل سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران پی سی بی میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیوں کا قوی امکان ہے، ان ذرائع نے مزید بتایا کہ چیئرمین پی سی بی کے مقرر کردہ افراد کا مستقبل بھی روشن نہیں۔

اس کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلیاں ہوں گی، جبکہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔

پینل آف چیئر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے اور یہ کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید