• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کا ٹوئٹر بورڈ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 

بورڈ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے ٹوئٹر کے سی ای او پیراگ اگروال نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک نے اپنا فیصلہ اسی صبح جاری کیا جب وہ ٹوئٹر کے بورڈ میں باضابطہ طور پر شامل ہونے والے تھے۔

پیراگ اگروال کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایلون مسک ہمارے سب سے بڑے شیئر ہولڈر ہیں، ہمارے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

یاد رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 9 اعشاریہ 2 فیصد حصص خریدے ہیں۔

ریگولیٹری میں فائلنگ کی جانے والی دستاویزات کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کے تقریباً 73 اعشاریہ 5 ملین شیئرز خریدنے کی خبر سامنے آئی تھی۔

ٹوئٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بننے کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک پول جاری کیا جس میں صارفین سے رائے مانگی گئی کہ کیا وہ ٹوئٹر پر ترمیم (edit) کا آپشن چاہتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید