دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے ٹوئٹر کے 9 اعشاریہ 2 فیصد حصص خریدنے کے انکشاف کے بعد وہ ٹوئٹر صارفین کی خواہش پوری کرنے کے لیے سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔
ٹوئٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بننے کے بعد انہوں نے ٹوئٹر پر ایک پول جاری کیا جس میں صارفین سے رائے مانگی گئی کہ کیا وہ ٹوئٹر پر ترمیم (edit) کا آپشن چاہتے ہیں۔
محض چار گھنٹے میں انہیں پول پر 15 لاکھ 18 ہزار سے زائد ووٹ دیے جاچکے ہیں جن میں 74 فیصد صارفین نے ہاں، جبکہ 25 فیصد نے نہ کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
یاد رہے کہ ریگولیٹری میں فائلنگ کی جانے والی دستاویزات کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کے تقریباً 73 اعشاریہ 5 ملین شیئرز خریدنے کی خبر سامنے آئی تھی۔
ایلون مسک کے ٹوئٹر میں یہ کاروباری شیئرز کو غیر فعال سرمایہ کاری سمجھا جارہا ہے اور اس کا مطلب یہ لیا جارہا ہے کہ وہ طویل المدت سرمایہ کار کے طور پر شیئرز کی خرید و فروخت کم سے کم کریں گے۔