• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ایلون مسک ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کردیں گے؟

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کریں۔

ایلون مسک کے ٹوئٹر کے 9 اعشاریہ 2 فیصد حصص خریدنے کے  بعد وہ ٹوئٹر صارفین کی خواہش پوری کرنے کے لیے سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔

ٹوئٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بننے کے بعد انہوں نے ٹوئٹر پر ایک پول جاری کیا جس میں صارفین سے رائے مانگی گئی کہ کیا وہ ٹوئٹر پر ترمیم (edit) کا آپشن چاہتے ہیں۔

ایلون مسک کے ٹوئٹ کے بعد اب سابق امریکی صدر کے حامی ایلون مسک سے مطالبہ کررہے ہیں کہ سیاسی سنسرشپ کو اٹھانے کا وقت آگیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کیا جائے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعدد ٹوئٹس کی گئی تھیں جن میں انہوں نے کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے لوگوں کو محبِ وطن کہہ کر پکارا تھا،جس کے بعد ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر تمام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے ان پر پابندی لگا دی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید