• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف نے وکی کوشل کیلئے ناشتے میں کیا بنایا؟

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نےاداکاری کے بعد اپنے کھانا پکانے کی مہارت سے بھی مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

 کترینہ کیف نے اپنی انسٹااسٹوری پر اپنے ہاتھ سے بنائے ہوئے لذیذ ناشتے کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اُنہوں نے اتوار کا ناشتہ اپنے شوہر کے لیے خود بنایا ہے‘۔

جیسا کے تصویر میں نظر آرہا ہے کترینہ کیف نے وکی کوشل کے لیے ناشتے میں غالباََ ’انڈے کا بھرتا‘ بنایا ہے۔

بالی ووڈ انڈسٹری کی یہ معروف اداکارجوڑی اکثر ہی کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں نظر آتی ہے۔

واضح رہے کہ کترینہ اور وکی نے گزشتہ سال دسمبر میں بھارتی ریاست راجستھان کے علاقےسوائی مدھو پور کے سکس سینسز فورٹ برواڑا میں ایک شاندار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں  منسلک ہوئےتھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید