• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیسے ہی شہباز شریف حلف اٹھائے گا، استعفی دے دوں گا، عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ جیسے ہی شہباز شریف حلف اٹھائے گا میں استعفیٰ دوں گا، نہیں چاہتا ایک لمحےکے لیے بھی شہباز شریف کو سر کہنا پڑے۔

 جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل  نے کہا کہ یہ شخص نا اہل ہے، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکلے۔

 عمران اسماعیل  نے کہا کہ میں ان کو وزیراعظم نہیں مانتا ہوں، اپنی شفٹنگ کا عمل شروع کردیا ہے، استعفیٰ لکھ کر رکھ لیا ہے، صدر مملکت کو بھیج دوں گا۔

گورنر سندھ  نے کہا کہ سامان کی پیکنگ بھی شروع کردی ایک دو دن میں گورنر ہاؤس سے شفٹ ہوجاؤں گا۔

قومی خبریں سے مزید