• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلیفون

پاکستان کے 23ویں وزیراعظم شہباز شریف کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلیفون کیا اور انہیں نیا پرائمنسٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

دوران گفتگو صدر طیب اردوان نے کہا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے آپ کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے کیونکہ ہم بااعتماد بھائی ہیں۔

ترک صدر کی گفتگو پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید قربت لانا چاہتے ہیں۔

اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلیفون کرنے اور مبارک باد دینے پر صدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید