• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان کا حکومت اگست 2023 تک چلانے کا عندیہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے حکومت اگست 2023 تک چلانے کا عندیہ دے دیا، لیگی رہنما نے کہا کہ ان کے خیال میں اسمبلیاں اگست 2023 تک جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو حکومت سے نکالا یہ اسمبلی چھوڑ کر بھاگ گئے، پی ٹی آئی اسمبلی میں آئے اور اپوزیشن کا کردار ادا کرے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں نیب کو ختم کردینا چاہیے، ہم انتقام نہیں لیں گے مگر پچھلی حکومت کی کرپشن لوگوں کے سامنے لائیں گے اور پھر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت ان کی ترجیح نہیں، وہ چاہتے ہیں کہ اب یہ ذمے داریاں نوجوانوں کو دی جائیں۔

قومی خبریں سے مزید