• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ ممالک جہاں عدم اعتماد سے حکومتوں کا خاتمہ ہوا


دنیا میں درجنوں ممالک ایسے ہیں، جہاں تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں پارلیمانی یا صدارتی حکومتوں کا خاتمہ ہوا ہے ۔

ان میں سے برطانیہ میں 17، جرمنی میں 8، ناروے اور کینیڈا میں 6، ترکی میں 5، جاپان اور اٹلی میں 4 ، بھارت اور نیپال میں 3، 3 وزرائے اعظموں کو عدم اعتماد کے ووٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

برطانیہ میں 1742 میں سر رابرٹ والپول سے لے کر اب تک تحریکِ عدم اعتماد کے نتیجے میں 17 وزرائے اعظم کو اپنے عہدے چھوڑنے پڑے ہیں۔

1784 میں وزیر اعظم ولیم پِٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی لیکن اُنہوں نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا۔

سیاسی دباؤ مزید بڑھا تو بادشاہ جارج سوم نے ولیم پِٹ کی درخواست پر پارلیمان تحلیل کردی، اس اقدام نے مستقبل کے لیے سیاسی مثال قائم کی۔

اسی طرح بھارت میں وزرائے اعظم وشواناتھ پرتاب سنگھ، دیوے گوڑا اور اٹل بہاری واجپئی کو بھی عدم اعتماد کے ووٹ میں شکست کے باعث عہدے چھوڑنے پڑے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید