بلدیاتی انتخابات کو کئی ماہ گزرنے کے باوجود اختیارات نہ ملنے پر ملتان کی یونین کونسل 35کے چیئرمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، 5ماہ سے جمع کچرا سمیٹا اور ڈی سی او آفس کے سامنے پھینک دیا،ڈی سی او کے حکم پر چیئرمین کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملتان میں یونین کونسل 35طارق آباد کے چیئرمین سلیم اللہ خان نے احتجاج کا انوکھا طریقہ اپنایا، کئی ماہ سے علاقے میں جمع کچرا سمیٹا اور ڈی سی آفس جاپہنچے، ڈی سی او صاحب سے ملنے کی بڑی کوشش کی لیکن صاحب ملے نہیں، پھر کیا تھا سارا کچرا اٹھایا اور ڈی سی او آفس کے مین گیٹ پر پھینکا اور خود بھی دھرنا دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ خود کچرے پر سے گزریں گے تب ہی عوام کا احساس ہوگا۔
کچرے پر سے چمچماتی گاڑیاں گزریں تو صاحب لوگ کو اچھا نہیں لگا اور ڈی سی او کے حکم پرسلیم اللہ خان کو گرفتار کرلیا گیا۔