• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم پی اے فضل الہٰی ایک بار پھر بجلی بحال کرنے گرڈ اسٹیشن گھس گئے

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی نے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں زبردستی گھس کر بجلی بحال کروادی۔

 فضل الہٰی کے  رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں گھسنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی،  ویڈیو میں پی ٹی آئی رکن فضل الہٰی بند فیڈر کو خود آن کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں پی ٹی آئی رکن فضل الہٰی کی جیب میں پستول بھی دکھائی دے رہا ہے۔

بعد ازاں پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الہٰی نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ واپڈا حکام ماہ صیام میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے خود گرڈاسٹیشن گیا اور بجلی بحال کی ہے۔

فضل الہٰی نے کہا کہ پستول اپنی حفاظت کے لیے رکھتا ہوں، خیبرپختونخوا کے عوام کو عمران خان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار فضل الہی یہ کام کرچکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید