چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
چینی وزیر اعظم نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک چین دوستی ہمیشہ سے مضبوط اور اٹوٹ رہی ہے۔
چینی وزیراعظم نے سابقہ حکومت کے دور میں آئے کورونا وبا کے دوران کے باہمی تعاون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان نے کورونا پر قابو پانے میں ایک دوسرے کی مدد کی۔
ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان دوستی مسلسل بڑھ رہی ہے، سی پیک کی اعلیٰ معیار کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔