پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے پشاور جلسے میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
ایک بیان میں عمران خان کا کہنا ہے کہ پشاور جلسے میں شرکت کرکے اس کو ایک بہت بڑا اور تاریخی جلسہ بنانے کے لئے آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جلسے کے شرکاء نے ایک آزاد اور خود مختار پاکستان کے لیے جوش، ولولے اور عزم کا اظہار کیا۔
عمران خان نے کہا کہ جلسے نے بیرونی مداخلت کے تحت بننے والی حکومت کو مسترد کردیا، جس نے مجرموں کو اقتدار تک پہنچایا۔ ثابت ہوگیا کہ قوم کہاں کھڑی ہے۔