حکومت نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے، جس کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس میں چینی کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی برآمد پر پابندی رواں سال کے دوران نافذ رہے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ملک میں چینی کا وافر اور اضافی ذخیرہ موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد پر پابندی کا مقصد چینی کی قیمتوں میں کمی اور عوام کو ریلیف دینا ہے۔