• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے جلسے کے حوالے سے کراچی کے شہریوں سے اہم گزارش کردی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے چیئرمین عمران خان نے کل ہونے والے جلسے کے حوالے سے کراچی کے شہریوں سے اہم گزارش کردی۔

پی ٹی آئی پشاور جلسے کے بعد کراچی میں بھی پاور شو دکھانے کے لیے تیار ہے اور  کل کراچی میں مزار قائد پر جلسے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

کراچی میں ہونے والے جلسے سے متعلق  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جلسے میں شریک ہونے والے افراد سے کی جانے والی گزارش سامنے آئی ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کراچی میں ہمارے جلسے میں شرکت کے لیے آنے والوں سے میری گزارش ہے کہ وہ قومی پرچم اپنے ساتھ لے کر آئیں۔

قومی خبریں سے مزید