• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر عارف علوی کا بلقیس ایدھی کی وفات پر اظہار افسوس

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی کارکن بلقیس ایدھی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلقیس ایدھی نے مرحوم ایدھی صاحب کے مشن کو احسن طریقے سے آگے بڑھایا، انسانیت کے لیے اُن کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید