• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کا مزید 2 روسی شخصیات کے 13 ارب ڈالر اثاثے منجمد کرنیکا اعلان

لندن(این این آئی)برطانیہ نے مزید دو روسی شخصیات کے13ارب ڈالرمالیت کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے چیلسی فٹ بال کلب کے ڈائریکٹریوجین ٹینن بوم اور ڈیوڈ ڈیوڈووِچ کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی ہیں اور ان کے قریبا13ارب ڈالر مالیت کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد فروری میں روس کے یوکرین پر حملے کے ردعمل میں لندن کی پابندیوں کی زد میں آنے والے روسی اشرافیہ، صدر ولادی میر پوٹن کے خاندان کے افراد اور ان کے قریبی ساتھیوں کی کل تعداد106ہو گئی ہے۔لندن حکومت نے کہا ہےکہ برطانیہ کی تاریخ میں سب سے بڑا اثاثہ منجمد ہونے سے روسی صدر کے جنگی مشن کیلئے آمدن کے اہم ذرائع میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ جب تک ولادیمیرپیوٹن یوکرین میں ناکام نہیں ہوجاتے،ہم پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

یورپ سے سے مزید