کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کےامریکی نشریاتی ادارے کو دیے جانے والے انٹرویو کاسوشل میڈیا پر خاصا چرچا ہے۔میزبان بیکی اینڈرسن کو انٹرویو میں کم عمری میں ہی سیاست کا آغاز کرنے والے بلاول کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی کو نہیں اس زندگی نے مجھے منتخب کیا ہے۔ان کا کہناتھا پاکستان کو حال ہی میں وہی تجربہ ہوا جو امریکی عوام کو 6 جنوری کے ٹرمپ کے واقعے میں ہوا تھا، عمران خان نے آئینی بغاوت کی کوشش کی۔انٹرویو پربلاول کو مخالف حلقوں سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ،عمران خان اور پی ٹی آئی سے دلی وابستگی رکھنے والےاداکار فیروزخان بھی نشتربرسانے والوں میں پیش پیش رہے اوربلاول کو کارٹون قراردے دیا۔بلاول کاانٹرویو وائرل ہونے کے بعد فیروز خان نے انسٹااسٹوریز میں اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا ، جیسا کہ میں نے کہا تھا، یہ شخص کارٹون نیٹ ورک ہے’۔فیروزخان اس سے قبل بھی پی ٹی آئی حکومت کے دور میں ان کی مخالفت کرنے والوں کو کئی بار کرارا جواب دے چکے ہیں۔