• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کا احترام کریں، بے توقیری بہت ہوگئی، چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کیخلاف درخواست پر سماعت کی جس دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ کا احترام کریں، بے توقیری بہت ہو گئی ہے۔ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کے اقدام سے متعلق کیس میں عدالت نے فریقین سے 22 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کے اقدام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

ملک بھر سے سے مزید