• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی نے حمزہ شہباز کیخلاف مقدمہ کی درخواست جمع کروادی

مسلم لیگ (ق) کے سینئرچوہدری پرویز الہٰی نے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر اندراج مقدمہ کےلیے درخواست پولیس کو دے دی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں وزیراعلی پنجاب کے لیے پی ٹی آئی اور ق لیگ کا متفقہ امیدوار ہوں۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ ن لیگ کے نائب صدر حمزہ شہباز نے اپنےایم پی ایز کو حکم دیا کہ پرویز الہٰی کو جان سے مار دو۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ حمزہ شہباز کے حکم پر پولیس سے ڈنڈے لے کر رانا مشہود نے مجھ پر حملہ کیا، جس کے وار سے میرا دائیاں بازو ٹوٹ گیا۔

انہوں نے اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پولیس ملازمین نے ہمارے ایم پی ایز کو جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کیا۔

ق لیگی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعلی کے الیکشن کے دوران سول کپڑوں میں پولیس ملازمین ایوان میں داخل ہوئے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس ملازمین نے ایوان کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین ارکان کو دھکے دیے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا کہ آئی جی کے حکم پر ایس پی عمران، ایس پی مستنصر، ایس ایچ او ایوان میں داخل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی کے حکم پر 200 سے 300 مسلح ڈنڈا بردار پولیس اہلکار ایوان میں داخل ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید