• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب کی گورنر پنجاب کو ہٹائے جانے کی تصدیق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کردی۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب عمر سرفرازچیمہ کا کہنا ہے کہ جب تک صدر مملکت ڈی نوٹی فائی نہیں کرتے وہ اپنے عہدے پر رہیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے، صدر کے دفتر تک ایسی کوئی سمری نہیں پہنچی۔

انہوں نے کہا کہ عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید