پاکستان کے صوبہ پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد حمزہ شہباز کی چچا زاد بہن، مریم نواز سے خصوصی ملاقات کی گئی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف گزشتہ ہفتے پنجاب کے بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے جس کے بعد جماعت کے کارکنان کی جانب سے اُنہیں خوب مبارکبادیں دی گئیں اور جشن منایا گیا۔
وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کی خوشی میں حمزہ شہباز کی جانب سے اپنی جماعت، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے رائیونڈ میں خصوصی ملاقات کی گئی۔
اس ملاقات کی ایک تصویر حنا پرویز بٹ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں اِن دونوں رہنماؤں کو خوشگوا موڈ میں ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔