• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،نشتر ہسپتال کی نرسوں نےپھر احتجاج شروع کر دیا

ملتان(صباح نیوز)ملتان میں نشتر ہسپتال کی نرسوں نے مطالبات منظور نہ ہونے پر ایک مرتبہ پھر سے احتجاج شروع کردیا ہے۔ینگ نرسز نے نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کوکب ناہید کیخلاف ایک مرتبہ پھر سے نشترروڈ پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے پہلے نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کوکب ناہید کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا لیکن دوسرے روز ہی کوکب ناہید کوانکوائری میں بے قصور قراردیتے ہوئے دوبارہ ڈیوٹی پر تعینات کردیا۔دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے احتجاج کرنے والی متعدد نرسوں کیخلاف نوٹسز بھی جاری کردیئے ہیں۔ 
تازہ ترین