• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کی علیم خان کے گھر آمد، حمایت پر شکریہ

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان کے گھر جاکر ان سے حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ اسمبلی میں جو کچھ بھی ہوا قانون اپنا راستہ خود لے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے علیم خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا کہ حمزہ شہباز کے ساتھ میرا بہت ہی اچھا محبت اور عزت کا رشتہ ہے، وہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے۔

قومی خبریں سے مزید