• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید دوران تقریر ’مارچ اپریل‘ میں کنفیوژ ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کراچی میں ہونے والے جلسے کے دوران سابق وزیر داخلہ شیخ رشید تقریر کے دوران مہینوں کے حوالے سے کنفیوژ ہوگئے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیخ رشید مارچ اور اپریل کے مہینے میں کنفیوژ ہورہے تھے۔

شیخ رشید دوران تقریر کہتے ہیں کہ ’میرا یہ ایمان ہے کہ 30 مئی سے پہلے‘ اس کے بعد وہ بھول جاتے ہیں کہ یہ کونسا مہینہ چل رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید