• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتاح اسماعیل سے چینی ناظم الامور کی ملاقات

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے چینی سفارتخانے کی ناظم الامور نے ملاقات کی اور وزیر خزانہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستانی معیشت کو آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سی پیک سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، انہوں نے سی پیک کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر چینی سفارتکار نے خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا بھی ملاقات میں موجود تھیں۔

قومی خبریں سے مزید