امریکی ٹی وی اسٹار اور سابق ماڈل برینڈی گلین ول کو چہرے کو نکھرنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی، کریم لگانے سے ان کا چہرہ جھلس گیا، سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو کے ذریعے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ چہرے پر موجود ایک پیراسائٹ ختم کرنے کے لیے کریم استعمال کی، جس کے نتیجے میں چہرے پر شدید کیمیکل برن ہوگیا۔
52 سالہ برینڈی نے اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا چہرہ سوجا ہوا، سرخ اور جھلسا ہوا دکھائی دے رہا ہے، انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پتہ ہے میں کتنی خوبصورت لگ رہی ہوں۔
برینڈی نے بتایا کہ میں نے کریم اس لیے استعمال کی تاکہ چہرہ مزید نکھر جائے اور facial parasite سے چھٹکارا مل جائے۔
انہوں نے اس کے بعد اپنی ویڈیو میں کہا کہ اب مہنگے فیشل اور لیزر کی ضرورت نہیں رہی۔
گلین ول کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس مراکش میں شوٹنگ کے دوران انہیں یہ پیراسائٹ کا احساس ہوا تھا اور اس کے بعد سے ان کا چہرہ بگڑتا چلا جا رہا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ بیوٹی ہیکس اچھے ہیں لیکن کوئی بھی طریقہ اپنانے سے پہلے ٹیسٹ ضرور کریں، میں نے صرف 7 منٹ کریم لگائی اور میرا چہرہ جل گیا، اس نے میرے بازو کی جلد بھی جلا دی، یہ صرف 7 ڈالر کی تھی۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ ایلوویرا، کھیرا اور بلیک ٹی مکس کر کے اسے اسپرے بوتل میں رکھیں اور ٹھنڈا کرکے دن بھر چہرے پر لگاتے رہیں۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس ویڈیو پر ملا جلا ردعمل دیا، کچھ نے ان پر تنقید کی کہ وہ ایک خطرناک عمل کو بیوٹی ہیک کہہ کر پروموٹ کر رہی ہیں، جب کہ کئی لوگوں نے ان کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر طبی مدد لینے کا مشورہ دیا۔