• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں ایسے کیسز میں ٹھونسا جارہا تھا جس میں سزا موت تھی، رانا ثناءاللّٰہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ ہمیں ایسے کیسز میں ٹھونسا جارہا تھا جس میں سزا موت تھی۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے خود تو کہہ رہے تھے کہ ثبوت دکھائیں اور سزا دیں، اب سزائیں سنائی جارہی ہیں تو کہا جارہا ہے سزا دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تو ہمیشہ مذاکرات کی بات کی پی ٹی آئی والے تیار نہیں ہوتے۔

قومی خبریں سے مزید