• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہولی وڈ اداکارہ مرلے اوبرون نے زندگی بھر اپنی شناخت کو چھپایا

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)بلیک اینڈ وائٹ دور کی کلاسک فلم ’ووتھرنگ ہائٹس‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے مشہورمرلے اوبرون 1911 میں ممبئی میں ایک اینگلو انڈین خاندان میں پیدا ہوئی تھیں۔ لیکن ہولی وڈ کے سنہری دور میں بطور ایک اسٹار انھوں نے اپنے ماضی کو راز میں رکھا اور زندگی بھر خود کو سفید فام ظاہر کرتی رہیں۔ان کی والدہ سنہالہ اور ماؤری نسل سے تھیں جبکہ ان کے والد برطانوی تھے۔مرلےاوبرون نے اپنی پہلی فلم ’دی ڈارک اینجل‘ دیکھی جو ایک خاموش فلم تھی اس فلم کی اداکارہ ولما بنکی سے متاثر ہو کر انھوں نے اداکارہ بننے کا فیصلہ کیا۔اوبرون کو پہلا بڑا موقع فلسماز سر الیگزینڈر کورڈا سے ملا۔ بعد میں جن کے ساتھ انھوں نے شادی کر لی تھی، الیگزینڈر نے اپنی فلم ’پرائیویٹ لائف آف ہینری دی ایٹتھ‘ میں انھیں اینا بولین کے طور پر کاسٹ کیا۔مبینہ طور پر کورڈا کی پبلسٹی ٹیم کو اوبرون کی نسل کی وضاحت کے لیے ایک کہانی ایجاد کرنی پڑی۔’تسمانیہ کو ان کی نئی جائے پیدائش کے طور پر منتخب کیا گیا تھا کیونکہ اسے ’برطانوی‘ ہی سمجھا جاتا تھا۔ جب انھیں ہولی وڈ کی مزید فلمیں ملنی شروع ہوئیں تو اوبرون امریکہ چلی گئیں اور 1935 میں دی ڈارک اینجل میں اپنے کردار کے لیے آسکر کے لیے نامزد ہوئیں۔ 1945 میںاوبرون نے کورڈا کو طلاق دی اور بالارڈ سے شادی کر لی۔اوبرون کے بھتیجے مائیکل کورڈا نے اوبرون کے ماضی کی اصل تفصیلات کو چھپا دیا تھا کیونکہ اوبرون نے انھیں دھمکی دی تھی کہ اگر خاندانی یادداشت میں ان کے اصلی نام اور جائے پیدائش کو ظاہر کیا گیا تو وہ ان کے خلاف مقدمہ کر دیں گی۔ انھوں نے کبھی بھی عوام کے سامنے سچائی کا اعتراف نہیں کیا۔ 1979میں انھیں فالج ہوا اور وہ انتقال کر گئیں۔ 1983میں ایک سوانح عمری ’پرنسس میرلے: دی رومانٹک لائف آف میرلے اوبرون‘ میں اُن کا اینگلو انڈین ورثہ سب کے سامنے آیا۔

دل لگی سے مزید